ترکی اور ایران نے عراقی کردستان کو سخت پابندیوں سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے وزیر دفاع امیر خاتمی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران اور ترکی خطے میں کسی بھی نئے منظرنامے پر عمل درامد کی اجازت نہیں دیں گے۔ منگل کے روز تہران میں ترکی کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف خلوصی آکار سے ملاقات کے دوران خاتمی نے تمام شعبوں میں ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات کو سراہا۔

اس موقع پر ترکی کے چیف آف اسٹاف نے باور کرایا کہ عراقی کردستان کے ریفرینڈم کے بعد خطے کے حالات تبدیل نہ ہوئے تو کردستان کو ممکنہ طور پر شدید سیاسی ، اقتصادی اور عسکری پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن منگل کے روز یہ اعلان کر چکے ہیں کہ علاحدگی کے ریفرینڈم کے بعد انقرہ حکومت شمالی عراق پر نئی پابندیاں عائد کرے گی۔

ترکی کو اس بات کا قوی اندیشہ ہے کہ عراقی کردستان میں ہونے والا خود مختاری ریفرینڈم اُس کی سرزمین پر موجود کُردوں کے اندر علاحدگی پسندی کو بھڑکائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں