Alz
'الجزیرہ' سعودیہ دشمنی میں خانہ کعبہ کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آیا
قطر کے دارلحکومت دوحہ سے عربی اور انگریزی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ نیوز چینل نے سعودی عرب دشمنی میں آخری حدوں کو چھونا شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں چینل کے پلیٹ فارم سے خانہ کعبہ کی بے حرمتی کی قابل مذمت جسارت کا ارتکاب کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔
الجزیرہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ضیوف الرحمان کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانے کیلئے متحرک سائبان نصب کیا گیا تو مسجد الحرام، امریکا کے تفریحی شہر لاس ویگاس میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کی حیثیت [نعوذ باللہ] عبادت گھر کے بجائے تفریحاتی مرکز جیسی ہو جائے گی۔
دنیا بھر سے مسلمانوں، دانشوروں اور اہل قلم نے مسجد الحرام کو لاس ویگاس سے تشبیہ دینے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مذمت اور غم وغصے کا اظہار جاری ہے۔
اسی بارے میں
-
الجزیرہ انگلش بمقابلہ الجزیرہ عربی: ایک چینل، دو پیغام -
الجزیرہ ایسے مسئلے سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے ؟ -
'الجزیرہ' اور آن لائن قطری اخبارات سعودی عرب میں بلاک -
الجزیرہ کا نیا منصوبہ، خطیر سرمایہ، 900 کارکن، پذیرائی مفقود -
الجزیرہ ٹی وی کے تقریبا 22 کارکن مستعفی ہو گئے -
حکومتی عہدہ سنبھالنے کے لئے 'الجزیرہ' کے ڈائریکٹر جنرل مستعفی