THUMBNAIL_ خالد الفالح

تیل کی رسد کے حوالے سے راست اقدام کریں گے: سعودی وزیر توانائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اوپیک تنظیم تیل کی منڈی کی ضروریات کا خیال رکھے گی اور مملکت اس سلسلے میں ہمیشہ کی طرح درست اقدام کرے گی۔ تاہم سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا تیل کی قلت ہے کیوں کہ متعلقہ ڈیٹا بالخصوص امریکا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک ذخیرے کی سطح بلند ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کو دیا گیا الفالح کا یہ بیان جدہ میں اوپیک تنظیم اور اس کے باہر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک (جن میں سعودی عرب اور روس شامل ہیں) کی وزارتی سطح کی کمیٹی کے اجلاس سے قبل سامنے آیا۔ الفالح نے واضح کیا کہ اوپیک جون کے اواخر میں تنظیم کے اجلاس سے قبل تیل کی پیداوار کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اوپیک کو دو بنیادی اصولوں پر چلنا ہے۔ پہلا یہ کہ تیل کی عالمی منڈی کو درست توازن کی جانب برقرار رکھا جائے اور دوسرا یہ کہ تیل کے اسٹاک کو نارمل سطح پر واپس لایا جائے۔

خالد الفالح نے سعودی عرب کے دو پمپمنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد منگل کے روز باور کرایا تھا کہ مملکت کی جانب سے خام تیل کی پیداوار اور برآمدات کا سلسلہ بنا کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں