پاکستان : سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
پاکستان نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں تیل کی تنصیبات پر منگل کے روز ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے اور مملکت کے استحکام اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں اس کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے‘‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور ان کے اظہاریوں کی مذمت کرتا ہے اور وہ سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے استیصال کے لیے کوششیں اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کرتا ہے‘‘۔