Brigadier General Ahmed al-Mesmari, spokesman of the self-proclaimed Libyan National Army (LNA) loyal to strongman Khalifa Haftar, speaks during a press conference in his office in Benghazi on April 20, 2019. (AFP)
لیبیا کی فوج کا ترکی کے لیے پروازوں پر پابندی اور ترک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا حکم
لیبیا میں فوج کی جنرل کمان نے ملک کے ہوائی اڈوں سے ترکی جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرنے اور لیبیا کے علاقائی پانی میں ترک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
یہ بات لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان احمد المسماری نے جمعے کی شب ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ المسماری نے باور کرایا کہ طرابلس میں مسلح ملیشیاؤں کے مفاد میں ترکی اور قطر کی مداخلت پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طرابلس کے معرکے میں ترکی کی جانب سے بحری، فضائی اور خشکی کے راستے سپورٹ کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق غریان شہر پر ملیشیاؤں کے حملے دوران ترکی نے ڈرون طیاروں کے ذریعے فضائی سپورٹ فراہم کی۔
المسماری نے مزید کہا کہ لیبیا میں ترک اہداف کو دشمن کے اہداف شمار کیا جائے گا اور لیبیا میں دہشت گرد الاخوان تنظیم کا منصوبہ خاک میں ملا دیا جائے گا۔
زمینی طور پر ترجمان نے باور کرایا کہ لیبیا کی فوج غریان شہر پر حملہ کرے گی اور وہاں موجود ملیشیاؤں کی قدرت کو برباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ المسماری کے مطابق فوج نے طرابلس کی ملیشیاؤں کی السبیعہ کے علاقے کی جانب پیش قدمی کو پسپا کر دیا ہے۔