طرابلس : وفاق کی حکومت کی فوجی رجمنٹ منحرف ہو کر لیبیا کی قومی فوج میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا میں وفاق کی حکومت کی فورسز کی "انفنٹری رجمنٹ 185" منحرف ہو کر لیبیا کی قومی فوج سے جا ملی ہے۔

رجمنٹ کی جانب سے منگل کی شام جاری ایک وڈیو بیان میں طرابلس میں وفاق کی حکومت کی فورسز سے انحراف کی تصدیق کر دی گئی۔ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ رجمنٹ اپنے تمام تر عسکری ساز و سامان ، افسران اور فوجی اہل کاروں سمیت لیبیا کی فوج کی مرکزی کمان میں شامل ہو گئی ہے۔ رجمنٹ کے مطابق وہ طرابلس میں مسلح ملیشیاؤں اور دہشت گرد جماعتوں کے خلاف قومی فوج کے آپریشن کی حمایت کرتی ہے اور اس میں شریک ہونے کے لیے تیار ہے۔

رواں برس اپریل میں دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرانے کے واسطے شروع کیے جانے والے آپریشن کے بعد سے لیبیا کے مغرب میں کئی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے متعدد یونٹس وفاق کی حکومت کی وزارت داخلہ سے منحرف ہونے اور قومی فوج کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

ادھر دارالحکومت کے جنوب مغرب میں واقع طرابلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کنٹرول کے لیے ہوائی اڈے کے راستے پر لیبیا کی قومی فوج اور وفاق کی حکومت کی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں