ٹوئٹر پر سعودی تنظیموں کو بلیو ٹک کے لئے زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی
سعودی عرب میں موجود تنظیموں کو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصدیقی بلیو ٹک جاری کروانے کے لئے امریکی تنظیموں کی نسبت 65 ڈالر زیادہ ادا کرنا ہونگے۔
ٹوئٹر کےمطابق سعودی عرب میں موجود کسی بھی تنظیم کو ٹوئٹر پر اپنے اکائونٹ کی تصدیق کروانے کے لئے چار ہزار ریال [1065 ڈالر] دینا ہوں گے جبکہ امریکا میں اسی کام کی فیس ایک ہزار ڈالر ہے۔
ٹوئٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹوئٹر کی تصدیقی فیس 3700 درہم ہے جو کہ تقریبا 1007 ڈالر بنتی ہے۔
ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ بلیو ٹک والے اکائونٹ پریمیم ٹوئٹر سبسکرپشن خریدلیں ورنہ ان کے اکائونٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔
ٹوئٹر پر ایک انفرادی اکائونٹ کی تصدیق کا نرخ 8 ڈالر فی مہینہ جبکہ مختلف تنظیموں کا اکائونٹ ایک ہزار ڈالر فی مہینہ سے شروع ہوگا اس کے علاوہ ہر متعلقہ اکائونٹ کی قیمت 50 ڈالر فی مہینہ ہو گی۔