نیویارک ٹائمز کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصدیق شدہ بیج ختم ہونے کے چندگھنٹے کے بعد کہا ہے کہ اخبار ٹویٹرپرتصدیق شدہ چیک مارک اسٹیٹس حاصل کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا نہیں کرے گا۔
ٹویٹر کی نئی پالیسی کے مطابق تصدیق شدہ چیک مارکس اب صرف مقررہ رقم کی ادائی پرحاصل کیے جاسکتے ہیں۔گولڈ چیک مارکس حاصل کرنے کے لیے اداروں کو ماہانہ ایک ہزارڈالرادا کرناہوں گے جبکہ امریکا میں 7 ڈالر کی ابتدائی قیمت پرنیلے رنگ کا چیک حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ ’’ہم ٹویٹربلیووالے رپورٹرزکو ذاتی اکاؤنٹس کی اداشدہ رقم بھی واپس نہیں کریں گے، سوائے ایسے چند کیسوں کے جہاں یہ اسٹیٹس رپورٹنگ کے مقاصد کے لیے لازمی ہوگا‘‘۔
خبررساں ادارے رائٹرزکی جانب سے عملہ کو بھیجے گئے ایک میمو کے مطابق پولیٹیکو بھی اپنے عملہ کی ٹویٹرپربلیوتصدیق کے لیے ادائی کی پیش کش نہیں کرے گا۔
اس سے قبل ٹویٹرنے اعلان کیاتھا کہ یکم اپریل سے متعدد اکاؤنٹس چیک مارکس سے محروم ہوجائیں گے کیونکہ سوشل میڈیا کمپنی نے اپنے وراثتی تصدیق شدہ پروگرام کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔
ایگزیوس نے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ وائٹ ہاؤس اپنے عملہ کے آفیشل ٹویٹر پروفائلز کی تصدیق جاری رکھنے کے لیے مقررہ رقم ادا نہیں کرے گا۔