ٹویٹر نے سعودی یوم تاسیس کی تقریب میں اپنے طریقے سے شرکت کی۔ ٹویٹر نے پسندیدگی کے اظہار کے لیے بنائے گئے انپے دل کے نشان کو سعودی یوم تاسیس کے ’’لوگو‘‘ سے ملا دیا۔ دل کے نشان والے ’’لائک‘‘ پر کلک کرتے ہی انکارپوریشن لوگو ظاہر ہوتا ہے اور پھر یہ مشہور سائٹ پر کسی بھی ٹویٹ کو پسند کرنے کے لیے فوراً دل میں بدل جاتا ہے۔
اس کے علاوہ یوم تاسیس کے موقع پر سعودیوں نے قدیم روایتی ملبوسات زیب تن کیے اور فوٹوگرافروں نے ان مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ یہ مناظر یوم تاسیس کی جمالیات کو ظاہر کر رہے تھے۔ یادرہے سعودی عرب میں ہر سال 22فروری کو یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔ 22 فروری 1727 عیسوی میں امام محمد بن سعود نے مملکت کی بنیاد رکھی تھی۔ یوم تاسیس ایک قومی موقع ہے جس میں قیادت اور لوگ 3 صدیوں قبل مملکت کی تاسیس کو یاد کرتے ہیں۔