سعودی عرب: الاحساء کےایک اسکول میں بچے کو بند کیے جانے کے واقعےکی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پروائرل ہونےوالی ایک ویڈیومیں الاحساء گورنری میں ایک اسکول کے اندر ایک طالب علم کو مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ویڈیوفوٹیج بنانے والےشخص نے انکشاف کیا ہے کہ ’اگر اس نے روتے ہوئے طالب علم کی آواز نہ سنی ہوتی تو شاید بچہ بدستور اندر بند رہتا اور کسی کی توجہ اس طرف نہ جاتی‘۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم اسکول کے بالائی کلاس رومز میں سے ایک کی کھڑکی سے باہر دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم اسکول کی کھڑکی سے دیکھ رہا تھا۔ بچے کا کہنا تھا کہ کمرے کا دروازہ باہر سے بند ہے اور میری پکار پر کسی نے

دروازہ نہیں کھولا۔

واقعے کی تحقیقات

درایں اثنا الاحساء میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی تصدیق کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اپنے بیان میں انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی سعودی عرب کے شہر ہفوف کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ انتظامیہ اس حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کرے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں