سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے 8 افراد کو جعلی عمرہ مہم چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ ہندوستانی شہریت کے ان افراد نے اقامہ کے ضوابط اور نظام کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان افراد نے فراڈ کرتے ہوئے جعلی عمرہ مہم کو فروغ دیا۔
سعودی پبلک سکیورٹی نے "ٹوئٹر" پر بتایا کہ چار ٹریول اور پرنٹنگ کے دفاتر کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنا رکھا تھا جہاں وہ عمرہ کے حوالے سے جھانسہ دیکر لوگوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ان افراد کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شرطة منطقة الرياض تقبض على (8) مقيمين لترويجهم لحملات عمرة وهمية. pic.twitter.com/0Q3mtQlqoN
— الأمن العام (@security_gov) April 2, 2023
واضح رہے کہ تقریباً 350 عمرہ کمپنیاں اور ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے آبائی ممالک روانہ ہونے تک مختلف خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں معتمرین کی آسانی اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔
"نسک" پلیٹ فارم، سعودی ٹورازم اتھارٹی اور وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں حج اور عمرہ کے لیے تشہیر کرنے والے موجود ہیں۔ ان منظور شدہ عمرہ کمپنیوں اور مارکیٹنگ اداروں کے توسط سے عمرہ پیکجز کی بکنگ اور پروگراموں کی تفاصیل، سروس پرووائیڈرز اور مارکیٹنگ پلیٹ فارمز کا جائزہ لینا ممکن ہے۔
-
سعودی عرب میں 1440 سے تاحال 25 ہزار سے زائد امام و موذن کا تقرر
ائمہ، مبلغین اور مؤذنین کی تعداد 24000 سے زائد ہو چکی ہے جو انعامات کے لیے مقرر ...
مشرق وسطی -
سعودی تاریخی مساجد کی بحالی کا منصوبہ، ’’مسجد النجدی‘‘ کا حسن بھی لوٹ آیا
شہزادہ محمد بن سلمان کے پروجیکٹ کے تحت فرسان کی تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی ولی عہد نے 2030 میں سیاحتی دوروں کا ہدف 100 ملین مقرر کیا ہے: نائب وزیر سیاحت
سعودی عرب کی نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفاء بنت محمد نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد ...
بين الاقوامى