سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیراہتمام انڈونیشیا کے جزیرہ سوماٹرامیں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا افطار دسترخوان سجایا گیا۔ یہ افطار دسترخوان 1200 میٹر طویل تھا جس پر ہزاروں روزہ داروں کی افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔
افطار پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مغربی سوماٹرا کے گورنر انجینیر مہیلدی انصار اللہ، جکارتہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی احمد بن عیسیٰ الحازمی اور متعدد سیاسی و اسلامی شخصیات اور یونیورسٹیوں اور اسلامی انجمنوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
انڈونیشیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ دسترخوان مغربی سوماٹرا ریاست کے شہر پاڈانگ میں 1,200 میٹر تک پھیلا ہوا تھا، جس میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 8,000 سے زیادہ انڈونیشی شہریوں نے شرکت کی۔
مغربی سوماٹرا کے گورنر نے کہا کہ حکومت اس دسترخوان کو ملک کی تاریخ کے سب سے طویل افطار دسترخوان کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کرانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عظیم الشان افطار پروگرام کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اچھے کام دونوں برادر ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنیں گے۔
افطار پروگرام میں سعودی عرب کے مذہبی اتاشی عیسیٰ الحازمی نے سوماٹرامیں اس فراخدلانہ عطیہ پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ اس افطاردسترخوان پرافطاری کا سامان مہیا کرنے میں 40 ریستورانوں نے تعاون کیا جب کہ دسترخوان کو سجانے میں 400 کارکنوں نے حصہ لیا۔
-
خادم حرمین شریفین کی طرف سے پاکستان افطار پروگرام کا آغاز
پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزارت ...
پاكستان -
فلپائن کی سب سے بڑی جامع مسجد میں خادم حرمین افطار پروگرام کا انعقاد
فلپائن کے14 مقامات پرافطار پروگرام سے ایک لاکھ روزہ داروں کومستفید کرنے کرنے کا ...
ایڈیٹر کی پسند -
ریاض میں روبوٹک رضا کار افطاری پیش کرنے لگا: ویڈیو
سعودی عرب میں ایک روبوٹ نے رضاکاروں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر دارالحکومت ریاض میں ...
ایڈیٹر کی پسند