اسرائیلی فوج فائرنگ کرتے ہوئے
غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
صیہونی قابض افواج نے آج پیر کی صبح سویرے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں عسکر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید جب کہ دوسرے کو زخمی کردیا۔
فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع پاپولر ہاؤسنگ اور عسکر پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر ایک کو شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ شہید ہونےوالے نوجوان کے سینے میں کئی گولیاں پیوست کی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت صالح صبرہ کے نام سے کی گئی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے عسکر کیمپ پر عبدالفتاح خروشہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ خروشہ کو گذشتہ مارچ میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں رواں سال کے دوران اب تک 152 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں حال ہی میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے 33 شہداء بھی شامل ہیں۔
اسی بارے میں
-
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق -
اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینی اسکول مسمارکردیا،یورپی یونین کی تنقید -
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق -
نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، تین فلسطینی شہید -
اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا -
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی بچہ جاں بحق