فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقعہ قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم سےکم دو فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے نصف شب کے بعد قصبے پر دھاوا بولا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔
اسی دوران اسرائیلی فورسز نے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فورسز نے طوباس پر دھاوا بولا اور شہر میں گرفتاری مہم شروع کی۔
شمالی مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ میں کارکنوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں۔
کل بدھ کو شہاب نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ اسرائیلی آبادکاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے دیر دبوان پر حملہ کیا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔
فلسطینی میڈیا نے منگل کی شام کو اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر حملہ کرنے کے دوران فلسطینی کارکنوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
خبر رساں ایجنسی شہاب نے رپورٹ کیا ہے کہ فلسطینی کارکنوں نے قباطیہ قصبے میں اسرائیلی فورسز پر دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔ اس دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
کل منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیےجن میں اسلامی جہاد کے عسکری کمانڈروں سمیت کم سے کم پندرہ فلسطینی مارے گئے۔
-
مغربی کنارہ:جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی
اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روزمقبوضہ مغربی کنارے کے شہرجنین میں ایک چھاپا ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے ساتھ جنین میں جھڑپوں کے دوران ایک ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق
فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کے آپریشن میں تین فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین مہاجر کیمپ پر چڑھائی کے ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی معروف خاتون رپورٹر جاں بحق
فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیرین ابو عاقلہ ...
بين الاقوامى