سعودی عرب میں با پردہ خواتین کےکیفے میں داخلے پر پابندی کی خبر بے بنیاد ہے:ذرائع
سعودی عرب کی وزارت تجارت اور میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر با پردہ خواتین کے ایک کیفے میں داخلے سے روکے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔
ذرائع نے سعودی اخبار’سبق‘ کو بتایا کہ نگرانی پرمامور خفیہ ٹیموں نے اس کیفے کا دورہ کیا اور خفیہ طور پر یہ معلومات لینے کی کوشش کی ہے کہ با حجاب خواتین کو کیفے میں داخلے سے روکا گیا ہے یا نہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں کسی کیفے یا ریستوران میں با حجاب خواتین کو داخلے سے نہیں روکا گیا۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر اس طرح کی افواہیں پھیل رہی تھیں کہ ایک کیفے کی طرف سے با پردہ خواتین کو ان کے حجاب کی وجہ سے داخلے سےروک دیا تھا۔