غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوردہشت گردی کی تمام شکلوں کومستردکرتے ہیں: لاوروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منگل کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دہشت گردی کے تمام مظاہر کی مذمت کی ہے۔

یہ بات انہوں نے ماسکو میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے متعدد وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے آغاز پر کہی۔

لاوروف نے کہا کہ "غزہ کی پٹی میں پہنچنے والی انسانی امداد کی مقدار بہت کم ہے۔ ترجیح جنگ بندی، امداد کا داخلہ اور قیدیوں کی رہائی ہے جو یقینی بنائی جائے‘‘۔

روسی وزیر خارجہ نے قطری ثالثی کے کردار پر بات کرتے ہوئے حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کی تعریف کی۔

لاوروف نے مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل تک پہنچنے کے لیے بیرونی مداخلت سے دور ایک طریقہ کار کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں دو ریاستی حل پر مبنی امن عمل شروع کرنے کی تیاری کرنی چاہیے۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطین کے موجودہ بحران کے حل میں عرب اور اسلامی ممالک بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں