اردن کے وزیراعظم بشر الخصاونہ نے منگل کو کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش جو غزہ یا مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے لیے حالات پیدا کرے اردن اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی خلاف ورزی اور اردن کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگی۔
اردن کے وزیر اعظم کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان میں الخصاونہ نے اردن کی جانب سے ایسی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کی کوشش اردن کےخلاف معاہدہ توڑنے اور ہمارے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔
یہ بات اردنی وزیر اعظم اور قطری وزیر برائے بین الاقوامی تعاون لولوہ الخاطر کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔
الخصاونہ نے کل پیر کے روز العربیہ اور الحدث چینلز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا تھا کہ فلسطین میں سیاسی حل کی عدم موجودگی ہمیں بدترین تشدد کی طرف لے جائے گی۔اس کے بعد پیدا ہونے والا بحران سنھبالنا مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگی جرائم ہیں جو نسلوں کے درمیان فاصلہ قائم کرتے ہیں جو تشدد کے دوسرے چکروں کا باعث بنے گے اور تنازع کے سیاسی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ایک فلسطینی بچے کی زندگی کسی دوسرے بچے کی زندگی سے کم نہیں ہے۔ الخصاونہ نے مزید کہا کہ "یہ ایسا ہی ہے جیسے اسرائیل کو استثنیٰ دیا گیا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی قوانین کے نظام کی پاسداری اور خلاف ورزی نہ کرے۔ وہ جو چاہے کرتا پھرے اور اسے کوئی پوچھنے والا نہ ہو"۔
الخصاونہ نے مزید کہا کہ کیا کہ "عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے اسرائیل سے قانونی استثنیٰ کو ختم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے اپنے دوروں کا آغاز کیا ہے"۔
الخصاونہ نے زور دے کر کہا کہ "اردن غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے اس طرح نمٹ رہا ہے جیسے اسے اردن کی سرحد تک رسائی مل رہی ہے، اور فوج اردن کی سرحد کی حفاظت کے لیے اپنا آئینی فرض ادا کر رہی ہے"۔
-
غزہ میں سنجیدہ امن عمل اور جنگ بندی کا آغاز ہونا چاہیے:فیصل بن فرحان
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج منگل کو زور دے کر کہا ہے کہ غزہ ...
مشرق وسطی -
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی، پچاس اسرائیلیوں کے بدلے300 فلسطینیوں کی رہائی
العربیہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے قیدیوں کے معاہدے کے حتمی مسودے کا ...
مشرق وسطی -
روسی صدر پوتین کی دعوت پر’برکس‘ قیادت بھی غزہ پر ہم آواز
روسی صدر ولادی میر پوتین نے 'برکس' ممالک کے رہنماوں کے سامنے غزہ میں جاری بحران کا ...
بين الاقوامى