البرهان أثناء تواجده بالموقع المستهدف

مشرقی سوڈان: البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈانی خودمختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان بحیرہ احمر میں انفنٹری انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرتے ہوئے مشرقی سوڈان میں ایک اڈے کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔ العربیہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ البرہان مشرقی سوڈان میں بدھ کی صبح ایک ڈرون کے ذریعے کیے گئے ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ البرہان ٹھیک ہیں۔ انہوں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور ان کے ساتھیوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ البرہان نے ریاست بحیرہ احمر کے شہر گیبیت میں انفنٹری انسٹی ٹیوٹ سٹیڈیم میں پاسنگ آئوٹ کی تقریب میں شامل تھے۔

سوڈانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی دفاع نے آج دشمن کے ان دو ڈرونز مار گرایا جنہوں نے تقریب کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں