شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز نے جمہوریہ سوڈان کے عطبرہ، پورٹ سوڈان، کسلا اور الدمازین کے علاقوں میں اندھے پن اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ”نور السعودیہ“پراجیکٹ کا آغاز کردیا۔ یہ پروگرام 15 جولائی سے 15 ستمبر 2024 تک جاری رہے گا۔
مہم کے آغاز سے لے کر اب تک مرکز کی رضاکار میڈیکل ٹیم نے ریٹنا کے 37 انجیکشن آپریشنز، گلوکوما کو دور کرنے کے لیے 14 سرجری، 73 لیزر آپریشن، ریٹنا کے 34 آپریشن، اور آنکھوں کے 28 چھوٹے آپریشن کیے ہیں۔ ان سب آپریشنز کو مکمل کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کی طرف سے نافذ کیے گئے انسانی اور امدادی منصوبوں کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی نمائندگی سعودی عرب کے انسانی ہمدرددی کے ونگ کنگ سلمان ریلیف سنٹر کر رہا ہے۔