ایران کو میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ایجنٹوں پر امریکی پابندیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ نے کو چین اور ایران کے پانچ افراد اور سات کمپنیوں پر ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگراموں میں مدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں میں چین، ہانگ کانگ اور ایران میں ایسے افراد اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج سے وابستہ اداروں کے لیے اہم اجزاء کی خریداری میں ملوث تھے۔

امریکی وزارت خزانہ کے انڈرسیکرٹری برائے دہشت گردی اورمالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے کہاکہ "آج کی گئی کارروائی سے اضافی بڑی فرنٹ کمپنیوں اور قابل اعتماد ایجنٹوں کا پتہ چلتا ہے جن کے ذریعے ایران ان پروزوں کو حاصل کرنا چاہتا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ "ان لوگوں پر پابندیاں عائد کرتا رہے گا جو ایران کو ان مہلک ہتھیاروں کی تیاری میں سہولت فراہم کرتے ہیں"۔

محکمہ خزانہ نے منظورشدہ افراد اور کمپنیاں ایرانی وزارت دفاع کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگراموں کی رہ نمائی، نیویگیشن اور کنٹرول سسٹم میں استعمال ہونے والے ایکسلرومیٹر اور سمت کی پیمائش کرنے والے آلات کی خریداری میں ملوث ہیں۔

ان اقدامات میں چین میں قائم ایک فرنٹ کمپنی جسے بیجنگ شائنی نائٹس ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی کہا جاتا ہے اور ایران میں ایک اور الیکٹرو آپٹک سائران انڈسٹریز شامل ہیں۔

منگل کو جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ وزارت خزانہ اور محکمہ خارجہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہیں جن کا مقصد ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگراموں میں تعاون کرنے والوں کو سزا دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں