لبنان کی وادی بقاع پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کے حملے کے بعد 12 مارچ 2024 کو لبنان کے سرعین میں لبنانی فوج کے سپاہی ایک حملے کا نشانہ بننے والی جگہ کو محفوظ کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)
لبنانی فوج نے کہا کہ اتوار کو ملک کے جنوب میں ایک اسرائیلی حملے میں "فوجیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا" جس میں اس کے تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ جنوبی لبنان کے بارے میں اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے مضبوط مقامات پر گولہ باری کر رہا ہے۔
فوج نے بتایا کہ فوجیوں کی ہلاکت سرحدی گاؤں عين إبل کو قریبی قصبے حانین سے ملانے والی سڑک پر ہوئی۔ گذشتہ ماہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شروع ہونے والی ہمہ گیر جنگ کے بعد سے تازہ ترین اموات سے ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔