حیفا پر راکٹ حملے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ عہدیدار کو مار دیا
بنت جبیل میں حزب اللہ کے آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر ناصر عبدالعزیز راشد کو مارا گیا: اسرائیلی فوج
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ بمباری کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا۔ حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا تو بمباری میں شدت آگئی۔ اسرائیل نے حالیہ کشیدگی کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ "جونیح ہائی وے" کے علاقے پر بمباری کردی۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز ساحلی شہر عکا کے قریب ایک شخص کو گولی مار کر مار دیا گیا۔ لبنان سے شمالی اسرائیل میں راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا گیا تھا۔ پیرامیڈکس نے 50 سال کی عمر کے اس ایک شخص کی موت کا اعلان کیا جو اپنی کار میں بیٹھا حملے کا نشانہ بنا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ہفتے کے روز لبنان سے ملک کی طرف کم از کم 115 پروجیکٹائل داغے گئے۔ یہ گولے شمالی اسرائیل پر فائر کیے گئے اور پورے علاقے میں سائرن بج اٹھے۔
حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں حیفا کے قریب ایک فوجی اڈے پر بمباری کا اعلان کیا۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی میں ایک نئے اور سخت مرحلے کے آغاز کا اعلان کرنے کے بعد حیفا کے مشرق میں ناشر فوجی اڈے پر ایک بڑے میزائل لانچر سے بمباری کی۔
حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل میں حیفا کے علاقے پر میزائلوں سے بمباری کی اور اسرائیل کے کئی قصبوں میں سائرن بجنے لگے۔ پارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ اس کے جنگجوؤں نے حیفا شہر کے شمال میں الکریوت پر بھی راکٹ داغے ہیں۔
شمالی اسرائیل میں حیفا اور مغربی الجلیل پر لبنان سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں نو اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی نیوز ویب سائٹ "والا" نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ حیفا اور الکریوت میں انتباہی آواز کے بعد کریات عطا میں ایک میزائل گرا ۔ اس سے ایک رہائشی عمارت کے قریب کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل میں حزب اللہ کے آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر ناصر عبدالعزیز راشد کو مار دیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں ہتھیاروں کے ذخیرے کا سراغ لگایا اور انہیں بھی تباہ کر دیا۔
لبنانی وزراء کونسل میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی ایک رپورٹ میں جمعہ کو بتایا گیا تھا کہ 8 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2418 ہوگئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 11336 ہوگئی ہے۔
-
لبنان سے حیفا پر میزائل فائر، اسرائیل کا جھڑپوں میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
لبنان اوراسرائیل کی سرحد پر کشیدگی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے ارکان کے ...
بين الاقوامى -
حماس سربراہ کے قتل سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا موقع پیدا ہوا ہے: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے قتل پر ...
بين الاقوامى -
غزہ اور لبنان میں جنگ بندی مشکل کام ہو گا: صدر جو بائیڈن
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران سے اس طرح سے نمٹنے کا موقع ہے ...
مشرق وسطی