لبنان پر اسرائیلی بمباری : ایک میئر سمیت چار لبنانی قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بیکا شہر کے میئر کے علاوہ تین مزید لبنانی شہریوں کو بمباری کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ اسرائیلی بمباری ہفتے کے روز لبنان کے مشرقی حصے میں واقع بیکا شہر کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی تھی۔

اسرائیلی بمبار طیاروں نے ایک رہائشی عمارت کو بعلول نامی قصبے میں بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔

لبنانی خبر رساں ادارے ' نیشنل نیوز ایجنسی 'کے مطابق بمباری سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان چار مقتولین میں بیکا کے نزدیکی قصبے سوہمار بلدیاتی میئر حیدر شہلا بھی شامل ہیں۔ خیال رہے اسرائیل بمباری سے لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصوں کو بطور خاص نشانہ بنا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں