جنگ بندی : لبنان میں اسرائیلی فوج کی دوسرے روز بھی بمباری، بچے سمیت تین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی فوج کی طرف سے جنوبی لبنان میں ہفتے کے روز بھی بمباری جاری رہی ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی طرف سے کی گئی تازہ بمباری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین لبنانی زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک کار کو نشانہ بنایا ہے۔جس میں بچے سمیت تین افراد سوار تھے۔ بچے کی عمر سات سال بتائی گئی یہ بمباری کا یہ واقعہ مجدل زون میں پیش آیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی طرف سے تقریبا ہر روز بمباری کی جارہی ہے۔ اس کے باوجود کہ بدھ کے روز اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کیا ہے۔

لیکن صرف ایک دن کے وقفے کے ساتھ ہی اسرائیل نے لبنان پر پھر حملے شروع کر نا شروع کر دیے ہیں۔ جمعہ کے روز بھی بمباری کی گئی تھی اور اب ہفتے کے روز بھی کی گئی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں