دخان يتصاعد بعد غارة جوية إسرائيلية في مخيم النصيرات للاجئين بوسط قطاع غزة رويترز

سعودی وزارت خارجہ کی غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گذشتہ روز کی گئی اسرائیلی فوج کی اس کارروائی میں چالیس کے قریب فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے، مارے گئے تھے۔

وزارت خارجہ پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مسلسل خلاف ورزیاں اور بے گناہ شہریوں کو مسلسل نشانہ بنانا بین الاقوامی احتسابی میکانزم کے فعال نہ ہونے کا ناگزیر نتیجہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ "مملکت بین الاقوامی برادری سے ایک بار پھر اسرائیلی ریاست کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں