غزہ میں سیز فائر اور "انروا" کی حمایت وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد الواصل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور لبنان میں سیز فائر کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے اجلاس میں انروا کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبہ پر جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی دو قرار دادوں پر غور کرنے کا مطالبہ کیا۔

مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی فلسطین کے حوالے سے دسویں ہنگامی اجلاس سے خطاب میں شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور علاقائی سلامتی اور استحکام وقیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے ’انروا‘ کے تعمیری اور اہم کردار کو بیان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے اسے نشانہ بنانے کی مذمت کی۔ سعودی عرب کے مستقل نمائندے کے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی حمایت کا اعادہ اور بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر زور دیا۔

پیش کی گئی قراردادوں کے حوالے سے ’انروا‘ کے حق میں 159 جبکہ خلاف میں نو ووٹ پڑے ۔ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرار داد کے مسودے کے حق میں 158 جبکہ نو نے مخالفت میں رائے دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں