جنگ میں اب تک 44875 فلسطینی جان سے گئے: غزہ وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک 44885 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ یہ بات غزہ میں کام کرنے والی وزارت صحت نے 13 دسمبر 2024 کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی ہے ۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 40 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔

واضح رہے اقوام متحدہ کے مختلف ادارے یہ کہتے ہیں غزہ میں اسرائیلی فوج نے سب سے زیادہ تعداد میں فلسطینی بچے اور عورتیں قتل کی ہیں۔ جو مجموعی فلسطینی ہلاکتوں کے 70 فیصد کے قریب ہے۔

امریکی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جمعرات کے روز اسرائیلی دورے کے دوران کھلے لفظوں میں اسرائیلی کامیابیوں کا چرچا کرتے ہوئے کہا ہے مشرق وسطی میں طاقت کا توازن اب اسرائیل کے حق میں ہو گیا ہے۔ طاقت کے اسی توازن کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے غزہ میں اب تک 106454 فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔

غزہ میں دوسری تباہی اس کے علاوہ ہے۔ جس میں مکانات، عمارات، مساجد سکولوں، ہسپتالوں اور سول انفراسٹرکچر کی تباہی شامل ہے۔ تاہم اسرائیلی طاقت کا استعمال ابھی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں