فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا فوری احترام کریں : پوپ فرانسس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر فوری عمل کیا جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے اتوار کے روز اپنے بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدہ کرانے میں کردار ادا کرنے والے ثالثوں کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھائیں۔ نیز اسرائیلی قیدیوں کو رہائی دلا کر ان کے گھروں میں بھجوائیں۔

پوپ فرانسس نے اتوار کے روز کی جانے والی عبادت کے موقع پر امید ظاہر کی کہ تمام فریق غزہ میں جنگ بندے کے اس معاہدے کا احترام کریں گے۔

پوپ اس سے پہلے بھی جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی بلا تعطل ترسیل کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں