اقوام متحدہ : شام میں شہری ہلاکتوں کو فوری روکا جائے
اقوام متحدہ نے زور دے کر کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں بعض خاندانوں کی ہلاکتوں سے متعلق خبریں سخت تکیلف دہ ہیں۔ ان واقعات کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے اتوار کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کے بیان میں کہا گیا ہے شام کے ساحلی علاقے میں جو شمالی شام میں واقع ہے شہریوں کی ہلاکتیں فوری طور پر بند کی جانی چاہییں۔