تین مئی 2025 کو اسرائیل-غزہ سرحد کے ساتھ اسرائیلی ٹینک غزہ میں کارروائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ (رائٹرز)
اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے اتوار کو غزہ میں فوجی کارروائیوں میں توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد یورپی یونین نے پیر کو اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کے ترجمان انوئر الانونی نے کہا، "غزہ میں اسرائیلی افواج کی کارروائی کی منصوبہ بندی میں توسیع پر یورپی یونین کو تشویش ہے۔ اس کے نتیجے میں فلسطینی آبادی کو مزید جانی نقصان اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم اسرائیل سے انتہائی تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں"۔