حماس نے غزہ میں قید دو اسرائیلیوں کی ویڈیو جاری کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز دو اسرائیلی قیدیوں کی ہفتے کی شام ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ دوں غزہ کی پٹی پر اکتوبر 2023 سے قید ہیں۔

ویڈیو میں موجود ایک اسرائیلی قیدی 19 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیل کی اس طویل ترین جنگ کو ختم کرنے کا اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے۔ تاکہ اسے اور دوسرے اسرائیلی قیدیوں کو رہائی مل سکے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں ان دونوں اسرائیلی قیدیوں کی شاخت الکانا بہبوت اور یوسف ھیم کے ناموں سےظاہر کی ہے۔ یہ غزہ میں جارئ اسرائیلی جنگ کے پہلے روز سے ہی غزہ میں قید ہیں۔یہ دونوں میوزک میلے سے حماس کے عسکری ونگ نے اٹھائے تھے۔

یہ دونوں جسمانی طور پر کمزور ہو چکے ہیں۔ بلا شبہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل اور اب تک کی طویل مدت کی حامل ہو چکی ناکہ بندی کی وجہ سے اسرائیلی قیدی بھی خوراک وغیرہ کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں