حج 2025 : عازمین حج کے لیے غزہ جنگ اہم موضوع رہے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی عازم حج محمد شیہاد کو ایسے موقع پر حج کا موقع مل رہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی جنگ جاری ہے اور ان کا خاندان بھی غزہ میں موجود ہے۔

38 سالہ محمد شیہاد کو کینسر کا مرض لاحق ہے۔ کینسر کے علاج کے لیے اسے غزہ سے باہر مصر جانے کی اجازت ملی تھی۔ تاہم اس کے اہل خانہ کو غزہ سے باہر جانے کی اسرائیل نے اجازت نہ دی۔

محمد شیہاد نے کہا غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران غزہ سے باہر جانے کا موقع ایسا تھا جیسے زندگی کا ایک موقع ملا ہے۔ اسی دوران مجھے حج کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

بدھ کے روز سے شروع ہونے والے حج سے پہلے وہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ مکہ مکرمہ و مقدس مقامات کی زیارت کے موقع پر انہیں اپنی اہلیہ اور چار بچوں کی بھی بہت یاد آرہی ہے۔

محمد الشیہاد نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا ' زندگی کا سب سے بڑا دکھ اپنے اہلخانہ سے دور ہونا ہے۔ میں دن رات اپنے خاندان کے ساتھ ملنے کی دعائیں کر رہا ہوں۔'

انہوں نے مزید کہا 'چاہے آپ دنیا کی بہترین جگہوں پر ہوں اگر آپ اپنے اہل خانہ سے دور ہیں تو آپ کبھی بھی خوش نہیں ہوتے۔ میرے اہل خانہ غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری کے درمیان موجود ہیں۔ میں حج کے لیے یہاں موجود ہوں لیکن میں ایسی بہت سے باتیں نہیں کر سکتا کہ اگر میں نے بات کی تو میں جذبات پر قابو نہیں رکھ سکوں گا۔'

انہوں نے کہا 'غزہ سے علاج کے لیے مصر جانے کا انتخاب کرنا بھی بہت دشوار تھا کہ اسرائیلی بمباری کے دوران غزہ میں اپنے اہل خانہ کو چھوڑنا مشکل ترین مرحلہ تھا۔ '

غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران اب تک 54418 فلسطینی قتل ہوئے ہیں۔ ان قتل ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

فلسطینی حکام کے کے مطابق غزہ کے 1350 فلسطینی جو غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بعد مصر میں موجود تھے ان میں سے 500 فلسطینیوں کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے حج کی دعوت دی گئی ہے۔

48 سالہ راجا راجح غزہ میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے 7 ماہ بعد غزہ سے نکل کر مصر چلے گئے کہ اسرائیلی بمباری سے ان کا گھر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ ان کے ہمراہ ان کی بیوی اور چار بچے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے خاندان والے اور میرے بہن بھائی ابھی تک غزہ میں ہیں۔ ہم ہر لمحے اپنے خاندان والوں کے لیے خوف میں ہیں۔

انہوں نے عازمین حج سے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں