وزیر مذہبی امور کی سعودی وزیر حج سے ملاقات، پاکستان کے لیے خصوصی توجہ پر اظہار تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے دورہ سعودی عرب کے دوران ایک تقریب میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کی۔

پاکستان کی خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ "پاکستانی عازمین حج کی سہولیات کیلئے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے۔ سعودی حکومت ہر سال حج انتظامات میں جدت اور نئی سہولیات متعارف کرا رہی ہے، پاکستانی عازمین حج کو کھانے ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔"

سردار محمد یوسف نے کہا کہ آئندہ حج کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ کار پاکستان کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ ملاقات کے دوران سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ وزارت حج زائرین کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ منیٰ اور عرفات میں پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، مشاعر مقدسہ میں بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے حجاج کی بڑی تعداد آتی ہے ان کی خدمت کرنا ہمارے لئے باعث شرف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں