سعودی عرب کی حج سکیورٹی فورس نے وزارت حج و عمرہ کے ساتھ رابطے کے بعد ایک مصری شہری کو گرفتار کر لیا ہے، جو وزٹ ویزے پر آنے والوں کو بغیر اجازت نامے کے حج کرانے کا جھانسہ دینے کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
گرفتار ملزم نے جعلی حج اشتہارات کے ذریعے غیر قانونی طور پر زائرین کو مکہ مکرمہ منتقل کرنے، ان کی معاونت کرنے اور انہیں قیام فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ملزم نے مکہ مکرمہ کے ایک رہائشی عمارت میں 14 ایسے افراد کو ٹھہرایا تھا جو حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے اور اس کے بدلے مالی معاوضہ بھی وصول کیا۔
ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو بھی متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا تاکہ ان پر مقررہ سزائیں نافذ کی جا سکیں۔
سعودی عوام اور مقیم افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حج سے متعلق تمام ضوابط کی مکمل پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوراً اطلاع دیں۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی علاقے میں اس مقصد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 911 اور دیگر تمام علاقوں میں 999 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
-
حج سیزن کے آغاز سے 81 ہزار سے زائد حجاج کرام کا طبی سہولیات سے استفادہ
سعودی عرب کی وزارت صحت نے حج 1446ہجری کے آغاز سے اب تک 81 ہزار سے زائد حجاج کرام ...
حج -
پاکستان کا قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل، 115,000 سے زائد عازمین سعودی عرب روانہ
عازمین کی مدد کے لیے تقریباً 470 رابطہ کار تعینات
پاكستان -
حج سکیورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ، حج کے لیے تیاریوں کا جائزہ
سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن ...
حج