اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایرفانی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں - رائٹرز اگست 29، 2025
ایران نے یورپی ٹرائیکا سے غیر مشروط مہلت کا مطالبہ کردیا
ہم دھمکی یا جبر کے تحت مذاکرات نہیں کریں گے: اقوام متحدہ میں تہران کے سفیر کا بیان
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ پر مشتمل یورپی ٹرائیکا نے تہران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے میں تاخیر کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا تھا لیکن یہ منصوبہ غیر حقیقی شرائط سے بھرا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین ممالک کو قرارداد 2231 کی ایک مختصر اور غیر مشروط تکنیکی توسیع کی حمایت کرنی چاہیے۔ اس قرار داد نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بنیاد رکھی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سفارتی طریقوں کو ایک نئی تفہیم اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم سفارتکاری کے لیے پرعزم ہیں لیکن ہم دھمکی یا جبر کے تحت مذاکرات نہیں کریں گے۔