ایران : ایک اور اسرائیلی جاسوس پھانسی پر لٹکا دیا گیا
ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی۔ یہ بات عدلیہ سے متعلق خبروں کے ذمہ دار شعبہ میزان نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز رپورٹ کی ہے۔ خبر ایرانی پراسیکیوٹر کے حوالے سے دی گئی ہے۔
عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص کو پھانسی کی سزا دی گئی اس کا اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تعلق تھا اور اس نے ایران کی خفیہ معلومات موساد کو دی تھیں۔
کئی دہائیوں سے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ جنگ میں شریک ایران اب تک کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر چکا ہے اور پھانسی دے چکا ہے۔
موساد ایران سمیت خطے کے کئی ملکوں میں اپنا مؤثر اینٹلی جنس رکھنے والی ریاست ہے۔ جس نے مبینہ طور پر ایران میں مقامی لوگوں کو ہائر کر رکھا ہے۔