ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کے موقعے پر پہنے گئے عروسی لباس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے،
اگرچہ یہ شادی گذشتہ سال کے موسمِ بہار میں ہوئی تھی، لیکن حال ہی میں منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو نے ایران میں سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔
ویڈیو میں ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے شادی ہال میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دلہن نے کھلے گلے والا لباس پہن رکھا ہے اور اس کے بال کندھوں پر بکھرے ہوئے ہیں، جب کہ ہال میں مہمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
دوہرا معیار کیوں؟
ویڈیو سامنے آتے ہی ایرانی شہریوں نے سوال اٹھایا کہ جب عام خواتین اور لڑکیوں کو زبردستی حجاب پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے اور ان پر سخت لباس کے قوانین نافذ ہیں، تو پھر حکومتی اہلکاروں کے اہلِ خانہ پر یہ قوانین کیوں لاگو نہیں ہوتے؟
فیلم عروسی دختر علی شمخانی به دستم رسیده. شما هم ببینید. گشت ارشاد و بیکاری و فقر مال مردمه، مراسم میلیاردی با پول ملت هم مال اینا. pic.twitter.com/El7emXKkPh
— Cameron Behzadi (@CameronBehzadi) October 18, 2025
بعض سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ "اخلاقی پولیس، بے روزگاری اور غربت عوام کا حصہ ہیں، جبکہ شاہانہ تقریبات عوام کے پیسوں سے حکمرانوں کا حق بن چکی ہیں"۔
موساد کے مبینہ اکاؤنٹ کا تبصرہ
اتوار کے روز عبرانی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے نام سے منسوب ایک فارسی اکاؤنٹ نے بھی سماجی پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شادی کی ویڈیو شیئر کی اور لکھاکہ "شمخانی کی بیٹی کو تاخیر سے ہی سہی، شادی کی مبارکباد!"۔
تبریک به دختر نازنین شمخانی!
— Mossad Farsi (@MossadSpokesman) October 19, 2025
کمی دیر تبریک میگیم, ولی همچین سوژه ای هر روز گیر نمیاد! خوشحالیم که حجاب اسلامی به سبک جدید رعایت شده 😉
خیالتون راحت, آقای شمخانی همیشه قوانین دینی و فرمایشات آقا رو و همچنین شما را جدی میگیره! منتظر عکسهای هیجان انگیز بعدی باشید...… pic.twitter.com/gREeuOxRSb
علی شمخانی ماضی میں ایران کی مصلحتِ نظام کونسل کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ گذشتہ سال جون میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کی بیٹی کی شادی تہران کے ایک معروف ہوٹل میں ہونے پر انہیں پہلے بھی شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
-
ایران کے لاریجانی نے ماسکو میں روسی صدر پوتن سے مذاکرات کیے: اطلاعات
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایران کی اعلیٰ ترین قومی سلامتی کونسل کے ...
بين الاقوامى -
اب جوہری پروگرام پر عائد قدغنوں کے پابند نہیں: ایران
ایران نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر عائد کسی بھی بین ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی جاسوسہ سکینڈل میں ملوث سابق ایرانی رکنِ پارلیمنٹ کو معطل قید کی سزا
ایران میں سیاسی اور عدالتی اداروں کے درمیان جاری کشیدگی کے ایک نئے مرحلے میں ...
بين الاقوامى