ایران دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ، سپیکر کا تہران میں ریلی سے خطاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر غالیباف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف کار ہے اور اسلامی جمہوریہ کی یہ جنگ چومکھی جنگ بن چکی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار تہران میں ایرانی حکومت کے حق میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت معاشی جنگ کا سامنا کر رہا ہے۔ دوسری طرف اسے نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنا ہے جو امریکہ و اسرائیل کی طرف سے جاری ہے۔ نیز یہ کہ مجموعی طور پر دہشت گردوں کے خلاف ایران جنگ لڑ رہا ہے۔ پارلیمان کےںسپیکر نے ریلی سے خطاب میں کہا ایرانی قوم دشمن کو اپنے اہداف کبھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے اس موقع پر 'مرگ بر امریکہ' اور 'مرگ بر اسرائیل' کے نعرے بھی لگائے اور پرزور انداز میں کہا ایران کی فوج ڈونلڈ ٹرمپ کو سبق سکھا دے گی۔ ایسا سبق جو ایران پر حملہ کرنے کی وجہ سے انہیں سکھایا جائے گا جسے وہ کبھی بھول نہ سکیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں