Your browser doesn’t support HTML5 video

ریاض میں سعودی ترکی انویسٹمنٹ فورم کی سرگرمیوں کا آج آغاز

سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان سربراہ ملاقات ریاض میں ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آج بروز منگل ریاض میں سعودی - ترکیہ انویسٹمنٹ فورم کی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے حکام، نجی شعبے کے قائدین اور کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد مختلف شعبوں میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینا، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

فورم کی کارروائی میں دونوں ممالک میں سرمایہ کاری سے متعلق پریزنٹیشنز اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے مذاکراتی سیشنز شامل ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی اس سال غیر ملکی ملکیت کی حدود پر نظرثانی اور اس میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فورم کے دوران دونوں جانب سے نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی تاکہ تعاون اور شراکت داری کے مواقع پر بات چیت کی جا سکے اور دونوں ممالک میں دستیاب سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی دو روزہ سرکاری دورے پر آج ریاض پہنچ گئے۔ ریاض کے قصر الیمامہ میں صدر اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان سربراہی ملاقات ہوگی۔

توقع ہے کہ اس ملاقات میں خطے کی صورت حال، خصوصاً ایران سے متعلق امور، کشیدگی میں کمی کی دعوت اور سفارتی حل کو ترجیح دینے پر بات ہوگی۔ اس کے علاوہ یمن کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت، جس میں ترکیہ نے جنوبی مذاکرات کی سعودی عرب کی جانب سے میزبانی کی حمایت کی ہے اور شام کی صورتحال سمیت اس کی وحدت و آزادی کے لیے دونوں ممالک کی حمایت پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

سربراہی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس دورے کے موقع پر سعودی - ترکی انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تبادلہ 6.3 ارب ڈالر رہا۔

سعودی عرب نے اپنی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے 390 ترک کمپنیوں کو راغب کیا ہے، جبکہ بزنس فورم کے دوران سعودی عرب اور ترکیہ نے سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں 10 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاض اور انقرہ نے 2016 میں سعودی - ترکی رابطہ کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں