قطر، مصر اور ترکیہ انقرہ میں امریکی ایرانی ملاقات کرانے کے لیے کوشاں ہیں : رپورٹ

توقع ہے کہ سٹیف وٹکوف اور ایرانی عہدے داران کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی نیوز ویب سائٹ "axios" کی رپورٹ کے مطابق قطر، مصر اور ترکیہ کی حکومتیں آئندہ چند روز میں انقرہ میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی حکام کے درمیان ایک ملاقات کے انعقاد پر کام کر رہی ہیں۔

اس ملاقات کے انتظام میں شریک ایک ملک کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق "معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، ہم اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔"

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ملاقات ایک ہفتے کے اندر ہو جائے گی۔

مذکورہ ویب سائٹ نے مزید کہا کہ ترکیہ، مصر اور قطر امید کرتے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان یہ مشاورت خطے میں جنگ چھڑنے سے روکنے میں معاون ثابت ہو گی۔

ایک امریکی اہل کار نے ویب سائٹ کو تصدیق کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ترکیہ میں امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے۔

ایک اور امریکی اہل کار نے اشارہ دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے "مختلف ذرائع سے ایران کو مطلع کیا ہے کہ وہ معاہدے کی غرض سے ملاقات کے لیے تیار ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں