امریکی فوجیوں کی ایران میں گرفتاری پر سینٹ کام کی طرف سے تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی سینٹ کام کی کمانڈ نے اس امر کی تردید کی ہے کہ امریکی فوجیوں کو ایران میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سینٹ کام کی طرف سے یہ تردیدی بیان اتوار کے روز سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا تھا کہ امریکہ کے کئی فوجیوں کو ایرانی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب امریکی بحریہ کے کیپٹین ٹم ہاکنز نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم کوئی بھی جھوٹ بول سکتی ہے۔ جیسا کہ دھوکہ دہی کی یہ واضح مثال ہے۔

ہفتہ کی شام صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے علی لاریجانی کی طرف سے دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔ ٹرمپ کا یہ تبصرہ لاریجانی کے بیان کے بعد سامنے آیا تھا کہ ٹرمپ کو ایران پر حملوں کی ضرور سزا ملے گی اور اسے قیمت چکانا پڑے گی۔ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ وہ کس کے بارے میں کیا بات کر رہے ہیں کہ میں اس طرح کی چیزوں کی پروا نہیں کرتا۔ ٹرمپ نے اس تبصرے کا اظہار پیر کی شام 'سی بی ایس' کے ساتھ انٹرویو میں کیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں