امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی 11 اپریل 2026 کو ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد، پاکستان آمد کے دوران ایک پاکستانی اہلکار کھڑا ہے۔ (رائٹرز)
پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز
ایرانی میڈیا نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ شرقِ اوسط جنگ کے خاتمے کے لیے اسلام آباد میں امریکہ سے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں تاہم ان کی طرز اور شکل غیر واضح ہے۔
ایرانی خبر رساں اداروں فارس اور تسنیم نے اسرائیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ابتدائی گفتگو کے دوران لبنان کے جنوبی بیروت میں صیہونی حکومت کے حملوں میں کمی کے بارے میں پیش رفت ہوئی" جس کے بعد" مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دفتر نے کہا کہ امن مذاکرات "شروع" ہو گئے جس کے بعد ایرانی ایجنسیوں مہر اور اسنا نے بھی مذاکرات شروع ہونے کا اعلان کیا۔