پاکستانی وزیر اعظم کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں فریقین کی سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں امریکی نائب صدر کے ہمراہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی موجود تھے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں وفود کی تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے دونوں فریقوں کی پیش رفت میں اپنی سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو ایران سے آئے وفود سے بھی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’دونوں وفود کی تعمیری مذاکرات کے لیے عزم کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔‘

بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کی جانب پیش رفت کے لیے دونوں فریقین کی سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کے وفد نے شہباز شریف سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ساتھ ہونے والے اہم اور فیصلہ کن مذاکرات کی شرائط پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں