سی سی ٹی وی فوٹیج میں 30 اپریل 2026 کو بحری قافلے کے ارکان نے ہاتھ اوپر اٹھا رکھے ہیں۔ ہسپانوی بندرگاہ بارسلونا سے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے دوسرے قافلے کو اسرائیلی فوج نے یونان کے ساحل کے قریب روک لیا۔ (رائٹرز)

اٹلی نے فلوٹیلا کارکنان کی اسرائیلی حراست کی تحقیقات شروع کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے چھاپے کے بعد اطالوی میڈیا نے پیر کو بتایا ہے کہ اطالوی استغاثہ نے امدادی کارکنان کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اطالوی پرچم بردار بحری جہاز پر سوار ہسپانوی شہری سیف ابو کیشک اور برازیلین تھیاگو ایویلا کی گذشتہ ہفتے حراست کے حوالے سے موصولہ شکایات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ان دونوں کو تفتیش کے لیے اسرائیل لے جایا گیا جبکہ دیگر کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔

اسرائیل کی کارروائی کو خاص طور پر اٹلی اور سپین نے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

غزہ پہنچنے کے لیے فلوٹیلا کی سابقہ کوشش کے بعد روم کے پراسیکیوٹر دفتر نے گذشتہ اکتوبر میں اسی طرح کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

اُس واقعے میں سویڈن کی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت کئی سو کارکنان کو سمندر میں حراست میں لے کر اسرائیل منتقل کر کے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں