سعودی عرب کی جانب سے اہل غزہ کے لیے 24 ہزار خوراک کے پیکٹس تقسیم

اقدام عوامی مہم کے تسلسل اور غزہ کی پٹی میں خراب انسانی صورتحال کے جواب میں اٹھایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت چلنے والے مرکزی باورچی خانے نے غزہ کی پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انتہائی ضرورت مند طبقات میں 24,800 گرم غذائی پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔ اس سے 24,800 افراد مستفید ہوئے، یہ کارروائی غزہ میں فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے جاری سعودی عوامی مہم کا حصہ ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ امداد غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے مملکت کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب غزہ کی پٹی کی انسانی صورتحال کے پیش نظر فلسطینی عوام کی امداد کی مہم کے تحت فضائی، بحری اور زمینی امدادی پلوں کو تیز کر رہا ہے۔

اس مہم کا مقصد انسانی اور امدادی پروگراموں کے نفاذ کے ذریعے جانیں بچانا اور مصائب کو کم کرنا ہے۔ ان امدادی پروگراموں میں غذائی تحفظ، پناہ گاہ، طبی سامان، سماجی بحالی اور متاثرہ تنصیبات و بنیادی ڈھانچے کی بحالی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں