دوحہ، قطر میں دوحہ کورنیشے کے قریب ایک پارک میں قطری پرچم لہرا رہا ہے۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)

قطری مذاکرات کاروں کاتہران کاسفر،امریکہ اورایران مذاکرات میں خلیج کم کرنےکی کوشش:سفارت کار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک سفارت کار نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان باقی ماندہ اختلافات دور کرنے کے لیے قطری مذاکرات کار تہران پہنچ گئے ہیں کیونکہ متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

"امریکہ سے مشاورت کے بعد قطری مذاکرات کاروں نے آج صبح تہران کا سفر کیا تاکہ باقی ماندہ خلا پر کرنے کی کوشش میں ایرانیوں سے ملاقات ہو سکے،" اس صورتِ حال سے واقف ایک سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا۔

ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس سے اپریل میں نافذ ہونے والی جنگ بندی میں مزید کشیدگی آ گئی ہے۔ یہ سفارتی کوشش اس کے بعد سامنے آئی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں