نبطیہ - الفوقا روڈ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں گاڑی کو نشانہ بنانے سے 4 افراد کی ہلاکت
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 20 ارکان کو ہلاک کرنے کا اعلان
جنوبی لبنان میں فوج کے زیرِ عمل سکیورٹی زون کے اندر
اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان ایلا واویہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبے حداثا میں سرچ آپریشن کے دوران حزب اللہ تنظیم کے کم از کم 20 ارکان کو ہلاک کر دیا۔
آج پیر کے روز جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ 91 ویں ڈویژن کی قیادت میں 401 ویں بریگیڈ کی کامبیٹ ٹیم فورسز نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے زیرِ عمل سکیورٹی زون میں واقع قصبے حداثا کے علاقے پر آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران حزب اللہ کے 20 سے زائد ارکان کو ختم کر دیا گیا اور 150 سے زائد جنگی ہتھیار برآمد کیے گئے۔ اس میں آر پی جی، اینٹی ٹینک میزائل اور خودکار رائفلیں شامل ہیں۔
اس سے قبل لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں بارودی سرنگیں بچھائیں اور کئی مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ نیز بنت جبیل، نبطیہ اور الحولہ کے قصبوں میں فضائی حملوں بھی کیے گئے۔
ایجنسی نے نبطیہ - الفوقا روڈ پر ایک گاڑی کو اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنائے جانے سے 4 افراد کی ہلاکت کا بھی اعلان کیا۔
اسرائیل نے لبنان پر اس وقت چڑھائی کی جب حزب اللہ نے 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے جواب میں 2 مارچ کو فائرنگ کی، جس سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بھڑک اٹھی جس میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
اسرائیلی فوج نے اسرائیلی سرحد کے ساتھ ساتھ لبنانی علاقے میں تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ایک بفر زون قائم کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ شمال میں آبادی کو حزب اللہ کے حملوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں مقامی باشندوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا اور دیہات پر چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔