خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی۔ (ایس پی اے)
سیکریٹری جنرل جی سی سی: ایران کے شہری تنصیبات پر حملے ’جنگی جرائم‘ ہیں
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے ہفتے کے روز بحرین، کویت اور اردن پر حالیہ ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر پر حملے "جنگی جرائم" کے مترادف ہیں۔
جاسم محمد البدیوی نے ایک بیان میں کہا، "ایران کے اقدامات کشیدگی میں ایک انتہائی خطرناک اضافہ، بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی سنگین خلاف ورزی نیز جنگی جرائم قرار پاتے ہیں اور بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنانے کے پیشِ نظر ان پر بین الاقوامی احتساب اور قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔"