کویت میں دوسرے پاور، واٹر پلانٹ پر ایرانی حملے کے بعد آگ لگنے سے لوگ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ایران نے ایک اور پاور اور واٹر پلانٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی توانائی پیدا کرنے والے یونٹس غیر فعال ہو گئے۔ اسی طرح کے حملے ایک دن پہلے بھی کیے گئے تھے۔

کویتی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ بجھانے والے اور امدادی کارکنان اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت برائے بجلی اور پانی نے ایک بیان میں کہا، "بجلی اور پانی کشید کرنے والے ایک اور پلانٹ کو دشمن نے نشانہ بنایا جس سے پلانٹ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔" اس کے نتیجے میں بجلی پیدا کرنے والے بعض یونٹ غیر فعال ہو گئے۔

حکام نے کہا کہ وہ تیل والی ایک جگہ پر بھی آتش زدگی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

امریکی افواج نے جمعے کو مسلسل ساتویں رات ایران کے خلاف حملے کیے۔

ایران نے غیر متحارب خلیجی ممالک پر حملہ کرکے جوابی کارروائی کی ہے اور بحرین اور کویت ڈرون اور میزائل حملوں کی زد میں ہیں۔

کویت ایئرویز نے ہفتے کے روز کہا کہ حملوں کے بعد کویت کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کے بعد زیادہ تر پروازوں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں