مسلم ممالک ''قابل رحم'' مقہور دنیا میں سب سے آگے!
ایران دوسرے اور مصر چھٹے نمبر پر، پاکستان کا نام بھی درجہ بندی میں شامل
امریکا کے ایک تھنک ٹینک نے دنیا بھر کے سب سے پسماندہ اور قابل رحم نوے ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں مسلم دنیا کے بہت سے ممالک کے نام بھی شامل ہیں۔
کاٹو انسٹی ٹیوٹ نے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے بے روزگاری ،قرضوں ،افراط زر اور اقتصادی شرح نمو سے متعلق فراہم کردہ اعدادوشمار کی بنیاد پر ان ممالک کی درجہ بندی کی ہے۔
اس فہرست میں سب سے قابل رحم امریکا مخالف ملک وینزویلا کو قراردیا گیا ہے۔اس کے بعد ایران کا دوسرا نمبر ہے۔وہ بھی امریکا مخالف ہے۔مصر ان نوے ممالک کی فہرست میں مجموعی طور پر چھٹے نمبر پر ہے اور مسلم ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
جان ہوپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیو ہانکے مذکورہ اعدادوشمار کا تجزیہ کیا ہے اور وہ اس درجہ بندی کی وضاحت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ سیاست دان اپنے شہریوں کے خوش وخرم رہنے کے حوالے سے معلومات کے خواہاں ہوتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ سیاست دانوں کی بند کمرے کے اجلاسوں میں گفتگو کا بالعموم موضوع سخن یہ ہوتا ہے کہ ان کے شہری کتنے افسردہ اور قابل رحم ہیں؟
فلسطینی علاقے،ترکی اور اردن بالترتیب بارھویں ،تیرھویں اور بائیسویں نمبر پر ہیں۔پاکستان ،انڈونیشیا اور تیونس کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کے شہری افسردہ رہتے ہیں اور خوش وخرم زندگی نہیں گزارتے۔
سعودی عرب جیسے خوش حال ملک کے شہری بھی بے روز گاری کی وجہ سے ناخوش ہیں۔سعودی عرب کا اس فہرست میں چالیسواں نمبر ہے۔الجزائر اور مراکش بالترتیب چھیالیسویں اور اٹھاونویں نمبر پر ہیں۔کاٹو انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ جاپان اس درجہ بندی میں سب سے آخر میں ہے اور وہ یوں کم قابل رحم ملک ہے۔
-
پاکستان میں کرپشن کا راج، بھارتی معیشت آگے نکل گئی: نواز شریف
وزیر اعظم کا نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب
پاكستان -
ملکی معیشت پر کنٹرول کے لیے خامنہ ای نے آئین سازی کا سہارا لیا
احمدی نژاد "ستاد" کی بالادستی میں معاون ثابت ہوئے
بين الاقوامى -
مغربی کنارے پر اسرائیلی تسلط، فلسطینی معیشت کو 3.4 ارب ڈالر سالانہ نقصان
رپورٹ کے مطابق وسائل سے بھرپور اور زرعی علاقے فلسطینیوں کیلئے ممنوعہ
مشرق وسطی -
قومی معیشت پر' بشارالاسد اینڈ کمپنی' کی بالادستی کا راز فاش
بشار کے نورتن دو تہائی ملکی وسائل پر قابض
مشرق وسطی -
احمدی نژاد کے دور اقتدار میں ایرانی معیشت کو آٹھ کھرب ڈالر کا نقصان
نژاد حکومت پر ماورا قانون اقدامات کا الزام
بين الاقوامى -
حکومت مخالف مظاہروں سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: ایردوآن
احتجاجی مظاہرے ترکی کا عالمی تشخص داغدار کرنے کی سازش کا حصہ ہیں
بين الاقوامى